بلا امتیاز عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سومی فلک نیاز

بلا امتیاز عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سومی فلک نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایم پی اے سومی فلک نیاز نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن بلا امتیاز عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں الخدمت فاونڈیشن نے ملک کے اندر اور بیرون ممالک جہاں پر بھی خدمت کی ضرورت پڑی تو الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ اپنے آپ کو منوایا ہے 2010 کا سیلاب تھایا 8 اکتوبر کا زلزلہ برف پوش پہاڑ ہو یا تھر کے ریگستان الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی آواز پر لبیک کہا الخدمت فاونڈیشن کے اس جذبہ سے یہ تنظیم کا شمار ملک کے سرکردہ تنظیموں میں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں الخدمت فاونڈیشن ضلع نوشہرہ کے دفتر میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں سرٹیفکیٹ اور کپڑوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ڈاکٹر عطاء اللہ اعوان ، مولانا سمیع الرحمن، افتخار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کا جذبہ مزید بڑھے گا اورعوامی خد مت کا سلسلہ بدستورجاری رہے گاانہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع نوشہرہ میں 62 یتیم بچوں کی پرورش کررہی ہے اور ان کے اخراجات کیلئے ہر ماہ 3500 روپے وظیفہ دیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دے تاکہ مزید یتیم بچوں کو وظائف کے علاوہ تعلیم دیاجاسکے انہوں نے کہا کہ ہم ہرسطح پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب ونادار افراد کی امداد کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔