نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ، 38سکیمیں مکمل ، عوام مستفید ہو رہے ہیں

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ، 38سکیمیں مکمل ، عوام مستفید ہو رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(این این آئی)نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ کہ باعث متاثرہ مواضعات کے لیے وفاقی حکومت نے واپڈا کے تعاون سے 2015-16 اور 2017 میں واٹر سپلائی سکیم ہاء کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو 286ملین روپے فراہم کیے۔ ان منصوبہ جات کی تعداد 64ہے۔ ان مواضعات میں نوسیری ، نوسدہ، میراکلسی ، مجہوئی ، ٹھوٹھہ ، مالسی، پھگڑساڑ2,1، کڑنج ٹھوٹھہ اور کومی کوٹ کے گاؤں شامل ہیں ۔ ان 64سکیموں میں سے 38سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے 26000سے زائد آبادی کو پانی کی سہولیات میسر آئی ہے۔ ان سکیموں کی مین لائنز 7کلومیٹر سے لیکر 13کلو میٹر کی مسافت سے انتہائی دشوار گزار راستوں اور پہاڑوں سے ہوتی ہوئی گاؤں میں پہچائی گئی ہیں۔ کومی کوٹ کے مواضعات جہاں گریوٹی میں چشمے دستیاب نہ ہیں۔ وہاں ڈیزل انجنز ؍پمپس کے ذریعہ پانی فراہم کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ لوکل گورنمنٹ سردار گل زمان خان نے محکمہ کے آفیسران کے ہمراہ ان منصوبہ جات کا معائنہ کیا۔ مجہوئی ، کومی کوٹ ، اور ٹھوٹھہ کے مقامات پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بریفنگ دی گئی اور عوام علاقہ سے میٹنگ کروائی گئی۔ عوام علاقہ نے منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت اور محکمہ کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبہ جات کے معائنہ پر محکمہ کے آفیسران ؍اہلکاران کی کارکردگی کو سراہا اور لوگوں کی سکیموں کو چلانے، دیکھ بحال کرنے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔ جس کے تحت لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منصوبوں کی دیکھ بھال ؍نگرانی کرتے ہیں جو کہ دیگر کسی بھی محکمہ سے بالکل منفرد ہے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک