4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی‘اجلاس میں فیصلہ

4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی عوامی قوت کا مظاہرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی جلسہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی پی پی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،اعجاز جکھرانی اور عاجز دھامراہ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4اپریل گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر پیپلز پارٹی بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی۔جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسہ کمیٹی کا اہم اجلاس19مارچ کو سکھر اور22مارچ کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہو گا۔جس میں جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔اجلاس میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید بھی کی گئی۔