پیف پارٹنرز کا مطالبات کے حصول کیلئے بھرپور احتجا ج کا اعلان

پیف پارٹنرز کا مطالبات کے حصول کیلئے بھرپور احتجا ج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین خضر حیات گوندل مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد اٹارا، اجمل اشفاق، صادق صدیقی، محمد ندیم، میاں اسحاق، حاجی منیر، رضوان یوسف، محمد شبیر ، حامد ناصر اور دیگر نے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ مورخہ 19 مارچ بروز منگل صبح 9 بجے سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر پنجاب بھر کے پیف پارٹنرز اپنے مطالبات کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج اب اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں ہوجاتے کیونکہ اس سے پہلے بھی ہمارے احتجاج کو موخر کروایا جاتا رہا ہے اور ہمیں لولی پاپ دیا گیا۔ اب ہم اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی پالیسی پر عمل نہیں کریں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے پارٹنرز کی ادائیگیوں میں نہ اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی پارٹنرز کو بروقت ادائیگیاں کی جاتی ہیں بلکہ پارٹنرز کو نئے داخلوں سے بھی روک کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔ ان راہنماؤں نے بتایا کہ لاہور پنجاب بھر کے پیف پارٹنرز کی میزبانی کرے گا اور انشاء اللہ ہم اپنے جائز موقف پر قائم ہیں۔ پنجاب بھر کے ہزاروں پارٹنرز قافلوں کی شکل میں اس احتجاج میں شرکت کریں گے۔ ادھر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اٹھاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان میں پیف پارٹنرز پر پولیس تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے ۔

Back to C