شیخ رشید بلاول کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، اشرف بھٹی

شیخ رشید بلاول کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپنی زبان کو لگام ڈال لیں اور بلاول بھٹو کے خلاف زبان چلانا بند کردیں ان کی جماعت کا تو کہیں پر بھی وجود نہیں ہے لیکن ملک بھر کے گلی کوچوں میں رہنے والے بلاول کے جیالے ان کا سڑکوں پر آنا بند کردیں گے اور ان کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کریں گے بلاول بھٹو کے نانا اور ان کی والدہ نے تو پاکستان میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں لیکن ایک مسلط کردہ وزیراعظم کے وزیر نے تو جمہوریت کی خاطر اک قطرہ بھی خون کا نہیں بہایا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی والدہ کی عظیم قربانی کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوریت کا دور چل رہا ہے۔


بھٹو شہید کے خاندان کی وجہ سے آج پاکستان میں سیاسی حکومت رواں دواں ہے ۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی بد زبانی کرتے ہیں اور ان کی کابینہ کے وزراء بھی بدزبانی کرتے ہیں پاکستان کی سیاست میں بدزبانی متعارف کروانے کا کریڈٹ عمران خان اور شیخ رشید کو جاتا ہے انکا ایک وزیر فیاض الحسن چوہان بدزبانی کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ چکااور اب فواد چودھری اور شیخ رشید جیسے ابن الوقت بھی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔