نوازشریف کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں،شاہد صدیق

نوازشریف کو جیل میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کو بند کریں ،ان کو جیل میں ہر طرح کی علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ نواز شریف کے زر داری بھی جلد سر کار ی مہمان بننے والے ہیں ۔ بلاو ل کی جیل بھروں تحریک کا اعلان جیالوں نے ہوا میں اڑا دیا۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سا بق حکمرانو ں نے ہمیشہ بر سراقتدار آ کر لو ٹ مار کی طر ف تو جہ دی کاش تین دہائیوں تک تخت شاہی پر براجمان حکمران اگر ایک اچھا ہسپتال ہی بنا دیتے جہاں ان کا آج علاج ہو سکتا ۔خود کو تکلیف ہو تو لند ن میں علاج کے لئے بھاگ جاتے ہیں اور کسی غریب آدمی کو تکلیف ہو تو وہ ان ہسپتالوں میں علاج کروائے جہاں سابقہ حکمران جانا ہی پسند نہیں کرتے ۔


انہو ں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا، کرپٹ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے جس جس نے ملک کو لوٹا پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔، بلاول کی نواز شریف سے ملاقات سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔