عبادت میں مشغول مسلمانوں کا قتل عام بدترین دہشتگردی ہے،عبدالوحیدروپڑی

عبادت میں مشغول مسلمانوں کا قتل عام بدترین دہشتگردی ہے،عبدالوحیدروپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ مسجد میں عبادت میں مشغول مسلمانوں کا قتل عام بدترین دہشت گردی ہے۔عالم اسلام کے حکمرانوں کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے،زبانی کلامی مذمت کرنا حکومتوں کا کام نہیں۔

حملہ آوروں اور ان کے سرپرستوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلائی جائے۔مسلمانوں کی حفاظت کرنا پاکستان اور عالم اسلام کا فرض ہے۔گذشتہ روز جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اہلحدیث نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے ، انتہاء پسندی ، دہشت گردی کرنے والے مذہب کے نہیں دہشت گردی کے نمائندے ہیں ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا کسی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔