مصطفی کمال کی اریب علی کے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی

مصطفی کمال کی اریب علی کے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے سید اریب علی کے سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے والدین سے ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیوز لینڈ میں دہشتگردی کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اس واقع کے بعد اقوام عالم کو واضح ہو جانا چاہیے کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن اور احترام انسانیت کا درس دینے والا دین ہے، دہشتگردی اور نفرت کا کسی مذہب، رنگ یا خطے سے تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی شہداء کے لواحقین کے درد میں برابر کا شریک ہے۔