محبوب کو راضی کرنے کیلئے بڑی قربانی سے گزرنا پڑتاہے،حامد سعید کاظمی

محبوب کو راضی کرنے کیلئے بڑی قربانی سے گزرنا پڑتاہے،حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھڈیاں خاص(آن لائن)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ محبوب کو راضی کرنے کیلئے بڑی قربانی سے گزرنا پڑتاہے۔لوگوں نے محبت کی خاطر تاج تخت کو ٹھکرا دیا۔ہمیں حضور اکرمؐ کی سنت پر عمل پیرا ہونا ہے۔میلاد مصطفی ؐکی محافل سجاناحضورؐ سے محبت کی نشانی ہے۔21 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد جامعتہ البنات الفاطمہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔امیر تحریک لبیک مفتی فاروق الحسن قادری نے کہا کہ۔تحریک لبیک کے کارکن سے بڑھ کر کوئی محب الوطن نہیں ہو سکتا۔وقت آنے پر اپنے مال وجان سے زیادہ سرحدوں کی حفاظت کرے گا۔ہمارے قائد کو پابند سلاسل کیا گیا۔جتنا مرضی ہم پر ظلم کر کے دیکھ لو تمھارا نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا۔نیوزی لینڈ مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا گیا ۔یہودی کبھی بھی اس کو دہشت گرد نہیں کہیں گے۔ہمیں حضورؐ کا نعرہ لگانے پر دہشت گرد بناکر سزا دی جا رہی ہے۔مولانا حسن علی قادری ،پیر منصب علی قادری ،پیر محمد حسن علی قادری،حاجی صابر علی بابر نقشبندی تحریک لبیک سمیت عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔