نیوزی لینڈ سانحہ ،قومی پرچم آج سرنگوں رہے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ پر آج ملک بھر میں یوم سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہت صدمے میں ہے، وہاں ہوئے مساجد پرحملے کے بعد آج قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق قاتل ایک ہی شخص ہے، حملہ آور نے پہلے ایک مسجدمیں فائرنگ کی پھردوسری مسجد میں پہنچاجبکہ حملےکا یہ عمل 36منٹ تک جاری رہا۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ متاثرہ خاندان جوفیصلہ کریں گے ہم ان کی خواہش پوری کریں گے۔ 6شہداءکے خاندانوں نےوہیں نیوزی لینڈ میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں آج پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ اس کے علاوہ قوم کے بہادر بیٹے شہید نعیم رشید کو 23 مارچ کواعزاز سے بھی نوازاجائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پرترک وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا ہے،تاہم سانحہ سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 22 مارچ کو ترکی میں ہوگاجس میں بڑھتے ہوئےاسلام وفوبیا سے پیداصورتحال پربات ہوگی۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ وہ شہید پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔