وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے پیغام جاری کر دیا ،زبردست اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں سے پشاور زلمی کو شکست دے کر پی ایس ایل فور کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے اور اس خوشگوار موقع پر کوئٹہ کو ہر طرف سے مبارک بادوں کے پیغامات مل رہے ہیں تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کروانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ، سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کو بہت بہت مبارک ہو ، میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، ٹیم منیجر اور میرے دوست ویون رچرڈ کو زبردست کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، انشااللہ اگلا پی ایس ایل مکمل پاکستان میں ہو گا ۔