جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری،بلاول بھٹوکیلئے نیب سوالنامہ تیار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کیلئے نیب سوالنامہ تیار کرلیا گیا،سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے 100سوال پوچھے جائیں گے جو20 مارچ کونیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ ان کے حوالے کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوالات پارک لین کمپنی سے متعلق ہوں گے،پارک لین کمپنی میں اربوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز کی گئیں،آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989 میں خریدی تھی۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ کمپنی مبینہ فرنٹ مین اقبال میمن کے ذریعے خریدی گئی، آصف زرداری بطورڈائریکٹراکاؤنٹس استعمال کرنے کااختیار رکھتے تھے ،پارک لین کمپنی کی 2008 کی دستاویزپرزرداری کے بطورڈائریکٹردستخط ہیں،پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مدمیں بینکوں سے اربوں روپے لئے ۔
2009 میں آصف زرداری اوربلاول کمپنی کے شیئرہولڈربنے،آصف زرداری اوربلاول بھٹو 25،25 فیصدشیئرہولڈرہیں۔