جنگی جنون میں مبتلا لیڈرشپ کا ابھرنادنیاکو غیر محفوظ بنارہا ہے،فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ جنگی جنون میں مبتلا لیڈرشپ کا ابھرنادنیاکو غیر محفوظ بنارہا ہے،اس پاگل پن سے نمٹنے کیلئے تہذیبوں میں مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج قومی پرچم نیوزی لینڈ کے شہدا کے سوگ میں سرنگوں رہے گا،ورثا اپنے پیاروں کی میتوں کی حوالگی کا انتظار کر رہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا لیڈرشپ کا ابھرنا دینا کو غیر محفوظ بنارہا ہے،اس پاگل پن سے نمٹنے کیلئے تہذیبوں میں مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔