گوجرانوالہ گرلزسکول اراضی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا 2 سال میں سکول تعمیرکرکے انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم

گوجرانوالہ گرلزسکول اراضی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا 2 سال میں سکول ...
گوجرانوالہ گرلزسکول اراضی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا 2 سال میں سکول تعمیرکرکے انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے گوجرانوالہ گرلزسکول اراضی سے متعلق تعلیم نسواں ٹرسٹ کی اپیل نمٹادی،عدالت نے 2 سال میں سکول تعمیرکرکے انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اگرفیصلہ آپ کیخلاف آیاتواس زمین سے بھی جائیں گے،بہترہے جومل رہاہے اس کولے لیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گوجرانوالہ گرلزسکول اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
دوران سماعت پنجاب حکومت نے سکول کیلئے متبادل زمین دینے کی پیشکش کردی،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 2 مختلف مقامات پر سکول کوزمین دی جائےگی۔
درخواست گزار نے کہا کہ سکول کیلئے دی جانےوالی ایک زمین چھپڑہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کوزمین کلیئرکردی جائےگی۔
درخواستگزار نے کہا کہ گزارش ہے عدالت میرٹ پرفیصلہ کرے،جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ اگرفیصلہ آپ کیخلاف آیاتواس زمین سے بھی جائیں گے،بہترہے جومل رہاہے اس کولے لیں۔
عدالت نے 2 سال میں سکول تعمیرکرکے انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم دیتے ہوئے تعلیم نسواں ٹرسٹ کی اپیل نمٹادی۔