سندھ ہائیکورٹ،منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2رکنی کل سماعت کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقلی کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2رکنی کل سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔