امریکی سفارتخانے کومریم نوازکاکوئی خط موصول نہیں ہوا،ترجمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے مریم نواز کے مبینہ خط کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کومریم نوازکاکبھی ایساخط موصول نہیں ہوا،ترجمان کا کہنا تھاکہ مریم نوازسے حال ہی میں کسی امریکی عہدیدارکی ملاقات نہیں ہوئی،خط کے اصلی یاجعلی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ترجمان امریکی سفارتخانے نے کہا کہ سفارتخانے کومریم نوازیالیگی قیادت کاکوئی مراسلہ نہیں ملا،مریم نوازنے خودٹویٹ کے ذریعے خط کو جعلی قراردیا۔
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر مریم نواز کے نام سے ایک خط وائرل ہو رہا ہے جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے جس کی مریم نواز نے خود ٹوئٹ کے ذریعے تردید کی تھی کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو ایسا کوئی خط نہیں لکھا اور آج امریکی سفارتخانے کے ترجمان کابھی مبینہ خط پر ردعمل آ گیا ہے۔