سانحہ ماڈل ٹاو¿ن: شہبازشریف جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کررکھا تھا، شہباز شریف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ جے آئی ٹی کے رو برواپنا بیان ریکارڈ کرایا۔6 رکنی جے آئی ٹی نے آئی جی موٹرویزاے ڈی خواجہ کی سربراہی میں شہبازشریف سے پوچھ گچھ کی۔جے آئی ٹی نے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی طلب کیا تھا۔
سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کرنے والی ٹیم آج سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل بھی جائے گی۔