پاکستان سپر لیگ کی ڈریم ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ، اس میں کون کونسے کھلاڑی ہیں ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کا سیزن فور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوشکست دے کر اپنے نام کر لیاہے تاہم اس میلے کے بعد پی ایس ایل کی ڈریم کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی ڈریم ٹیم کا انتخاب مدثر نذر ، رمیض راجہ اور ڈینی موریسن نے کیا ہے جس کے کپتان بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز ہیں جبکہ ٹیم میں بابراعظم ، شین واٹسن ، کامران اکمل ، کولن انگرام ، آصف علی ، کیرون پولارڈ ، فہیم اشرف ، وہاب ریاض ،عمر اکمل ،حسن علی اور سندیپ لمے چنے شامل ہیں ۔