12 اکتوبر 1999ء، نوازشریف کیخلاف طیارہ سازش کیس کے مدعی کے بارے میں خبرآگئی
کراچی (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 12 اکتوبر 1999ءکو کراچی کے ائر پورٹ تھانے میں درج ہونے والے طیارہ سازش مقدمے کے مدعی انسپکٹر زبیر گھمن اتوار کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 12 اکتوبر 1999ءکو کراچی کے ائر پورٹ تھانے میں درج ہونے والے طیارہ سازش مقدمے کے مدعی انسپکٹر زبیر گھمن اتوار کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج (بروز پیر) پولیس ہیڈکوارٹر ملیر میں ادا کی جائے گی۔ انسپکٹر زبیر گھمن طیارہ سازش کیس کے وقت ائر پورٹ تھانے میں بطور ڈیوٹی افسر تعینات تھے۔ مرحوم دوران ملازمت 5 سال ایف آئی اے میں بھی تعینات رہے اور ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران وہ امیگریشن سمیت مختلف سرکلز میں ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔