اگر آپ بھی آج موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ معلومات ضرور پڑھ لیں کیونکہ ۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے کہاہے کہ مختلف انٹر چینجز سے موٹر وے غیر اعلانیہ بند کر دی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ موٹر وے کی غیر اعلانیہ بدنش کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ موٹر وے حکام کی جانب سے شاہر کو مختلف مقامات سے بند کیوں کیا گیا ہے ۔