قصور میں ایک اور امام مسجد کی حجرے میں بچے سے زیادتی، بچے کی حالت نازک، ملزم گرفتار

قصور میں ایک اور امام مسجد کی حجرے میں بچے سے زیادتی، بچے کی حالت نازک، ملزم ...
قصور میں ایک اور امام مسجد کی حجرے میں بچے سے زیادتی، بچے کی حالت نازک، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) ضلع قصور میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے معصوم بچوں اور بچیوں کو درندہ صفت انسانوں سے تحفظ دلانے میں بری طرح ناکام ہوگئے، آئے روز ہونے والے جنسی زیادتی کے ان واقعات نے شہریوں کے اندر خوف کے ساتھ ساتھ زبردست غم و غصے کو جنم دے دیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ہنجرائے کلاں کے محمد ہارون کا سات سالہ معصوم بیٹا (ع) گزشتہ روز قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مقامی مسجد میں گیا تو امام مسجد قاری مزمل نے باقی بچوں کو چھٹی دے دی اور (ع) کو بہانے سے بٹھائے رکھا، جب علی رضا اکیلا رہ گیا تو شیطان صفت قاری اسے اپنے حجرہ میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے لگا جس کے باعث معصوم بچہ خون میں لت پت ہوگیا، بچے کا شور سن کر گردونواح کے لوگ وہاں پہنچے اور انہوں نے مذکورہ امام مسجد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔