غریب کسان گنھشام بھیل کے ورثا کا کنری چوک پر احتجاج، وزیر خارجہ کا نوٹس
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) نبی سر کنری میں تین روز قبل قتل ہونے والے غریب کسان گنھشام بھیل کے اصل حقیقی قاتل گرفتار نہ کرنے پر مقتول گنھشام بھیل کے ورثاء سمیت سیاسی سماجی سول سوسائٹی شہریوں کا مقتول گنھشام بھیل کی لاش کےساتھ کنری چوک پر تین روز سے دھرنا اجتجاج جاری ،گنشھام بھیل کےقتل کا وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوٹس لےلیا ۔
کنری دھرنے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹیلیفونک خطاب مقتول گھنشام قتل واقعہ کا سن کر بہت افسوس دکھ ہوا مخدوم شاہ محمود عمرکوٹ مقتول کے ورثہ 48 گھنٹے سے دھرنا دیے ہوے ہیں مگر کوئی مقامی منتخب نمائندے یا وزیر کو اتنی انسانی ہمدردی نہیں کہ وہ متاثرین کے پاس آکر حوصلہ دے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائے ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پولیس کوسب معلوم ہے کہ مفرور ملزم کس کی اوطاق پر ہے مگر پولیس اس کی پشت پناہی کر رہی ہے کی انتظامیہ قاتل کو تحفظ دے رہی ہے یہ اقلیتوں سے سراسر ظلم ہے اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان خاص طور پر سندھ میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے مگر آج وہ خاموش ہیں سندھ کا میڈیا اور نیشنل میڈیا بھی اس معاملے پر خاموش ہے ،نیشنل میڈیا کو اس افسوسناک واقعہ پر توجہ دینی چاہیے ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ میں مقتول کے عزیز و اقارب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہر سطح پہ ان کا ساتھ دوں گا جماعت غوثیہ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے بھی گذارش کرتا ہوں کہ وہ متاثرین سے ہر سطح پر تعاون کریں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی میرپورخاص سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے گنشھام بھیل قتل واقعے کی تفصیلات حاصل کیں ۔
وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی میرپورخاص کو سختی سے ہدایت کی کہ گنشھام بھیل کے اصلی حقیقی قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے اور مقتول کے ورثاء کو انصاف دیا جائے یہ امر قابل ذکر ہےکہ مقتول گنشھام بھیل کے ورثاء مطابق تقریباً تین روز قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چوروں نے مزاحمت کرنے پر گنشھام بھیل کو قتل کردیا تھا جس کے بعد گذشتہ تین روز سے مسلسل گنشھام بھیل کے ورثاء دوست احباب سمیت دیگر اقلیتی برادریاں سوک سوسائٹی سیاسی سماجی شہری اور عوام نے کنری چوک میں گنشھام بھیل کی لاش کےساتھ دھرنا دے کر سخت اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین دھرنا شرکاء کا کہنا ہےکہ گنشھام بھیل کے اصلی قاتل کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا ۔