اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیاہے ؟ نجی ٹی وی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیاہے ؟ نجی ...
اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیاہے ؟ نجی ٹی وی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈٹ منصور اکبر اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایگزیکٹو ملک لیاقت کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا ہے اور اس کا اضافی چارج حسن مجتبیٰ کو دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افسران کو اچانک ہٹائے جانے پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور امر کو سامنے رکھتے ہوئے نجی ٹی وی ” سٹی 42 “ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو کو زلفی بخاری کی سفارش کے مطابق بہنوئی کے قاتل پر سختی نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے ۔“
سٹی 42 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے بہنوئی کا قاتل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے اور زلفی بخاری نے اس پر سختی کیلئے سپرٹینڈنٹ کو ٹیلیفون کیا تھا تاہم قیدی پر سختی کرنے سے انکار پر منصور اکبر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ منصور اکبر کا پرانی انکوائریوں میں کرپشن کو جواز بنا کر تبادلہ کیا گیا ہے اور جیل حکام نے منصور اکبر کے تبادلے یا کرپشن کی سمری محکمہ داخلہ نہیں بھجوائی ہے ، بغیر کسی سمری کے ہی محکمہ داخلہ نے زلفی بخاری کی سفارت پر تبادلے کیے ہیں ۔
سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منصور اکبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،اور ایفیڈرین کیس میں اسیر لیگی رہنما حنیف عباسی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے والے جیل سپرنٹنڈنٹ کے بعد سینڑل جیل اڈیالہ کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -