حکومت نے سرکاری سکولوں کی درسی کتب ہمسایہ ملک سے چھپوانے کا فیصلہ کرلیا ، قومی پبلشرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

حکومت نے سرکاری سکولوں کی درسی کتب ہمسایہ ملک سے چھپوانے کا فیصلہ کرلیا ، ...
حکومت نے سرکاری سکولوں کی درسی کتب ہمسایہ ملک سے چھپوانے کا فیصلہ کرلیا ، قومی پبلشرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ٹیکس بک بورڈ نے پیپر ملز مافیا کی اجارہ داری توڑنے کے لئے سرکاری سکولوں کے لئے درسی کتب ہمسایہ ملک چین سے چھپوانے کا فیصلہ کیاہے ، اس خبر کو قومی پبلشرز کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جارہاہے ۔

دنیانیوز کے مطابق اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں تیسری جماعت کے اردو قاعدہ کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے ہیں جن کا چین سے 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ 100 فیصد کم ملا ہے جبکہ مقامی پبلشرز 68 گرام کاغذ استعمال کر کے ڈبل رقم وصول کر تے ہیں،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے پونے چار ارب روپے کی سالانہ درسی کتب شائع کراتا ہے، ہر سال مقامی پیپر ملز مافیا کی جانب سے تعلیمی سیشن کے قریب آتے ہی کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتاہے ۔
رواں تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی کاغذ کی قیمت 86 روپے سے بڑھا کر 105 روپے تک کر دی گئی،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چین سے اردو قاعدہ کی قیمت اور قاعدہ کا مکمل نمونہ حاصل کر لیا ہے۔اس وقت اردو کے اس قاعدہ کی قیمت مقامی پبلشرز سے چھپوانے کے بعد 89 روپے ہے اور اس کاغذ کا وزن 68 گرام ہے، مگر اس کے برعکس چین سے حاصل کئے جانے والے اردو قاعدہ کا وزن 80 گرام اور اس کی قیمت 44 روپے ہے جو مقامی مارکیٹ سے 100 فیصد کم ہے، ٹیکس بک بورڈ کے اس اقدام سے پونے چار ارب روپے سے 2 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -