خاتون کے ہاں صرف 9 منٹ میں 6 بچوں کی پیدائش
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ایک خاتون نے صرف 9منٹ میں 6بچے پیداکرکے عالمی ریکارڈقائم کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام تھیلما شیاکا ہے جو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہے۔ اس سے قبل دنیا میں متعدد خواتین کے ہاں 6بچے پیدا ہوئے تاہم 9منٹ میں 6بچے پیدا ہونے کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ تھیلما شیاکا کے ہاں جمعہ کے روزشام 4بج کر 50منٹ سے4بج کر 59منٹ کے دوران 4 بیٹے اور2بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام بچوں کا وزن 2پاﺅنڈ 14اونس (تقریباً 1کلوگرام) سے 1پاﺅنڈ12اونس (تقریباً آدھ کلوگرام)کے درمیان ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد تھیلما شیاکا کی صحت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے اور تمام بچے بھی صحت مند ہیں تاہم ماں اور بچے تاحال ہسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہیں۔ تھیلما نے اپنے بیٹوں کے نام زینا او رزوریل رکھ دیئے ہیں تاہم بیٹیوں کے ناموں پر وہ ابھی غور کر رہی ہے۔