”پاکستان نے ایف 16طیارے ڈیکو ریشن پیس کے طور پر نہیں رکھے ہوئے “سفارتی ذرائع کا دبنگ بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دفاع کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف ایف 16 کا استعمال کرسکتا ہے، طیارے سجانے کے لیے نہیں خریدے گئے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے تحت پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف ایف 16 طیارے استعمال کرسکتا ہے، اس ضمن میں کوئی خاص شرط یا پابندی نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف16طیارےڈیکوریشن پیس کےلئے نہیں خریدے، امریکا نے 3 ہفتے بعد بھی ایف16 استعمال کے معاملے پرکوئی رابطہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے 26 فروری کی صبح بھارتی طیاروں کو گرانے کے لیے ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایف سولہ طیارہ استعمال کرنے کے شواہد امریکا کو فراہم کردیے البتہ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود جہازوں کے استعمال پر وائٹ ہاوس انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔