ایف آئی اے کی سندر میں کارروائی ،کروڑوں کی گیس پائپ لائن بر آمد کرکے سوئی نادرن گیس کنٹریکٹر ملزم مختار علی کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض حمید چودھری کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے خورد برد کی گئی کروڑوں کی سوئی گیس پائپ لائن بر آمد کرکے ، سوئی نادرن گیس کے کنٹریکٹر ملزم مختار علی کو گرفتار کرلیا ۔
سٹی 42کے مطابق سندر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے کی چوری شدہ سوئی گیس پائپ لائن برآمد کرلی ، چوری شدہ گیس پائپ لائن سوئی گیس ناردرن کنٹریکٹر مختار علی کے قبضے سے بر آمد کی گئی ، ایف آئی اے نے ملزم مختار علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے،ملزم نے مختلف سائز کے کروڑوں کے سو ئی گیس پائپس کی سوئی ناردرن گیس کے آفس سے خورد برد کی تھی جبکہ ملزم چوری شدہ گیس پائپ لائن سے ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو چوری شدہ گیس بھی فراہم کرتا تھا ،ملزم کی وجہ سے سو ئی ناردرن گیس کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچایا جارہاہے تھا ۔
سوئی ناردرن گیس کے کنٹریکٹر ملزم مختار علی کے خلاف کارروائی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فیاض حمید چودھری کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے کی اور ملزم کے قبضے سے کروڑوں کی سوئی گیس پائپ لائن بر آمد کرکے ، ملزم مختار علی کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ملزم مختار علی کا ساہیوال سوئی گیس آفس کے باہر چائے کا ایک کھوکھا تھا جہاں اس کی ملاقات سوئی گیس کے ایک افسر سے ہوئی جس نے اس کو مبینہ طور پر سوئی گیس میں چھوٹے موٹے کاموں کے ٹھیکے دلوانا شروع کردیئے جس کے بعد ملزم مختار علی سوئی ناردرن گیس کا کنٹریکٹر بن گیا اور مبینہ طور پرسوئی ناردرن گیس کے بعض کرپٹ افسران کے ساتھ مل کر بہتی گنگا سے خوب مستفید ہوا ۔