ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں کم ہیں :مجیب الرحمان شامی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم ہیں، رکن اسمبلی امیر ہویا غریب ، تنخواہ لینا اس کا استحقاق ہے ، امیر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کوپیسے نہ دیئے جائیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں کم ہیں ، سب سے زیادہ تنخواہیں بلوچستان اسمبلی کے ارکان ہیں ، سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بھی زیادہ ہیں لیکن پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی امیر ہویا غریب ، تنخواہ لینا اس کا استحقاق ہے ، امیر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کوپیسے نہ دیئے جائیں ، کوئی رکن اسمبلی اگر تنخواہ نہیں لینا چاہتا تو نہ لے جیسے شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں تنخواہ نہیں لیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پانچ ارب کا جرمانہ ہوا لیکن تین سو ارب کا دعویٰ کیسے آگیا ، ابھی مقدمہ جاری ہے تو اس بات پر ہنسا ہی جا سکتا ہے ۔