ارشادبھٹی نے نواز شریف کی بیماری کو ملک کا دوسرا بڑا ایشو قرار دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ پاک بھارت ایشو کے بعد اس ملک میں سب سے بڑا ایشو نواز شریف کی بیماری کاہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ میں نواز شریف کو مان گیاہوں، پاک بھارت ایشو کے بعد اس ملک میں سب سے بڑا ایشو نواز شریف کی بیماری کاہے ، نواز شریف اقتدار میں ہوں تو شہنشاہ معظم اور جیل میں ہوں تو نیلسن منڈیلا بھی دیکھ کر شرمائیں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی ذات میں جمہوریت نہیں ہے ، اہل تھے تو سیر تھے اور نا اہل ہوئے تو سوا سیر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا قائد میرے آباﺅ اجدادنے نہیں دیکھا اور میری یہ خواہش ہے کہ ایسا قائد میرا کوئی بچہ بھی نہ دیکھے ۔