مظہر عباس نے نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کردار کی وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کسی رہنما نے نہیں بتایا کہ نواز شریف کس سے این آر او مانگ رہے ہیں؟مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی سیاست کی جارہی ہے ، یہ سلسلہ دونوں جانب سے جاری ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے معاملے کو جس طریقے سے ڈیل کیا گیا ، وہ درست نہیں تھا ، تحریک انصاف مسلسل یہ کہتی رہی ہے کہ نواز شریف این آر او مانگ رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے کسی رہنما نے نہیں بتایا کہ وہ کس سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی سیاست کی جارہی ہے ، یہ سلسلہ دونوں جانب سے جاری ہے ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔