پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواںمالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب 84 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔
ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق لگژری اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی، مانیٹری ایڈجسٹمنٹ، ترسیلات زر اورسرمایہ کاری میں اضافے نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنے میں مدد دی۔