آئینی ماہر بابر ستار کی موجودہ حالات میں ن لیگ کی کمزور حکمت عملی کی نشاندہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت کے معاملہ کا کھل کر دفاع نہیں کر پارہی ہے ، اس وجہ سے ایک کنفیوژن کی فضاءہے جس سے تحریک انصاف کو موقع مل گیاہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ باہر جانے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ہمارے ملک میں روایت بن گئی ہے کہ جو مرضی الزام لگا دیں، ہم نے پچھلے دوتین سالوں سے اس کو پروان چڑھتے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جھوٹ کا دفاع نہیں کیا جاتالیکن ہمار ے ملک میں سوشل میڈیا پر ٹیمیں بنا کر فیک چیزیں بنائی جاتی ہیں ، ان کی روک تھام کیلئے موثر قانون بنانا ضروری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت کے معاملہ کا کھل کر دفاع نہیں کر پارہی ہے ، اس وجہ سے ایک کنفیوژن کی فضاءہے جس سے تحریک انصاف کو موقع مل گیاہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ باہر جانے کے موقع کی تلاش میں ہیں ، اس لئے مسلم لیگ ن کو کھل کر وضاحت کرنی چاہئے کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر جانا چاہتے اور علاج کروا کے واپس آجائیں گے ۔