ریما عمر نے حکومت کی جانب سے کرپشن کا ایشو اچھالنے سے ملک کو ہونیوالا نقصان بیان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریماعمر نے کہاہے کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کے حوالے سے این آر او کی بات کی جاتی ہے ، کرپشن اور اس قسم کے ایشوز کو زیادہ اچھالا جاتا ہے تو اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔
جیونیوز کے پرو گرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں سیاست کررہی ہیں لیکن تحریک انصاف کی ذمہ داری زیادہ ہے کیونکہ وہ حکومت میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف کے حوالے سے این آر او کی بات کی جاتی ہے ، کرپشن اور اس قسم کے ایشوز کو زیادہ اچھالا جاتا ہے تو اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے اپنا احتجاج کا حق استعمال کیا جارہا ہے لیکن ن لیگ کی جانب سے ایک کنفیوژن پیدا کی جاچکی ہے کہ یہ نہیں پتہ چل رہا کہ ن لیگ چاہتی کیاہے ؟