وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں مشاور ت شروع ہوگئی ہے ، نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ اس وقت یہ مشاور ت شروع ہو گئی ہے کہ عثمان بزدار کے ساتھ کس کو تبدیل کیا جائے ؟ عثمان بزدار ایک ملنگ آدمی ہیں ، ان کوروز صبح اسلام آبادسے بریف کیا جاتاہے کہ آج آپ نے کیا کرنا ہے ؟
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم بہت سادہ ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ مجھے میری زوجہ بتاتی ہیں کہ آپ وزیر اعظم ہوتو پھر مجھے پتہ چلتا ہے کہ میں وزیر اعظم ہوں، کمزور سے کمزور وزیر اعظم شوکت عزیز سے بھی وزیر اعلیٰ پوچھتا تھا کہ یہ کام کروں یا نہ کروں لیکن یہاں تو کپتان وزیر اعظم ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ایک ملنگ آدمی ہیں ، ان کوروز صبح اسلام آبادسے بریف کیا جاتاہے کہ آج آپ نے کیا کرنا ہے ؟انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ مشاور ت شروع ہو گئی ہے کہ عثمان بزدار کے ساتھ کس کو تبدیل کیا جائے ؟