حکومت نیب میں کیسی ترامیم لانا چاہتی ہے ؟ وفاقی وزیر نے وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت عامر محمودکیانی نے کہاہے کہ نیب قانون میں ایسی ترامیم لانی چاہئے کہ لوگوں کی تضحیک نہ ہو، نیب کی حراست میں موجود عام آدمی کے حال احوال کا ضرور پتہ ہوناچاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا اور اب گلے شکوے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی ترامیم لانی چاہئے کہ لوگوں کی تضحیک نہ ہو، نیب کی حراست میں موجود عام آدمی کے حال احوال کا ضرور پتہ ہوناچاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کولوٹا ہے ، پیسے باہر بھجوائے ہیں ، وہ مسائل کے ذمہ دار ہیں ۔