مشیر اطلاعات سندھ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو بہت چھوٹی بات قراردیدیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد یہ ثابت ہورہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک علاقے یافرد کا مسئلہ نہیں ہے ، اس تناظرمیں امریکی وزیر خارجہ نے بہت چھوٹی بات کی ہے کہ پاکستان کو امریکہ کیلئے خطرہ قراردیدیاہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کاکام ہے ، پارلیمان ایک خود مختار ادارہ ہے ، اس لئے قوانین کو بہتر بنانے کیلئے جلد از جلد قانون سازی کرنی چاہئے ، ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ اداروں کو نوٹس لینے کا کہا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد یہ ثابت ہورہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک علاقے یافرد کا مسئلہ نہیں ہے ، اس تناظرمیں امریکی وزیر خارجہ نے بہت چھوٹی بات کی ہے کہ پاکستان کو امریکہ کیلئے خطرہ قراردیدیاہے ، ان کا کہناتھا کہ جب بھی امریکہ یا کسی ملک کی جانب سے پاکستان کیلئے کوئی خطرہ ہوتو قوم کو متحد ہوکر لائحہ عمل طے کرنا چاہئے ۔