وفاقی وزیر تعلیم کا ملاقات کیلئے نواز شریف کی مرضی کے حوالے سے حیران کن دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ جوقانون سب کیلئے ہے ، وہی قانون نواز شریف کیلئے ہے ، اگر نوازشریف خود ہی جمعرات کے دن کسی سے نہ ملناچاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ردعمل بالکل درست ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا وقت درست نہیں تھا ،میں سمجھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیلئے مراعات کی شق اضافی تھی، تمام ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہ ایک جیسی ہونی چاہئے ، وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ردعمل بالکل درست ہے ، حالات اور معیشت بہتر ہوں تو تنخواہ مناسب ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ارکان صوبائی اسمبلی صر ف تنخواہیں بڑھائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جوقانون سب کیلئے ہے ، وہی قانون نواز شریف کیلئے ہے ، اگر نوازشریف خود ہی جمعرات کے دن کسی سے نہ ملناچاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟