پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے اہم مسئلے پر تحریک انصاف کے وزیر کی تائید کرکے سب کوحیران کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ وزیر کی تنخواہ کم اور محکمے کے سیکرٹری کی تنخواہ زیادہ کیوں ہے ؟ شفقت محمود کی یہ بات ٹھیک ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ وزیر کی تنخواہ کم اور محکمے کے سیکرٹری کی تنخواہ زیادہ کیوں ہے ؟ شفقت محمود کی یہ بات ٹھیک ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملازمین کی سب سے کم تنخواہ سندھ میں ہے ، کیا ارکان اسمبلی کے ساتھ ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھنی چاہئے ، پانچ سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ۔