وزیر اعظم عمران خان اپریل میں کون سے دوست ملک جائیں گے؟ شاہ محمود قریشی نے بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپارلیمانی رہنماو¿ں کوخطوط ارسال کردیئے، امید ہے28مارچ کے اجلاس میں شہبازشریف،زرداری شریک ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان اپریل میں چین کادورہ کریں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرقومی اتفاق رائے ہوچکاتھا،نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی رہنماوں کے دستخط ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہم نے کارروائیاں کیں ،اب مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم نے پاکستان کی ضروریات کے مطابق آگے بڑھناہے، وزیراعظم کی ہدایت پرپارلیمانی رہنماوں کوخطوط ارسال کردیئے، امید ہے28مارچ کے اجلاس میں شہبازشریف،زرداری شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں چین کے2روزہ دورے پربیجنگ میں ہوں، چین کے نائب صدراوروزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی، چین کےساتھ مشاورت کاعمل جاری رکھناچاہتے ہیں، خطے کے ا من واستحکام کیلئے ہم نے مل کرچلناہے،، وزیراعظم عمران خان اپریل میں چین کادورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے باجوڑ میں جلسے کااعلان کیاہے،قبائلی علاقوں میں لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔