ملتان سمیت مختلف شہروں میں چھاپے، 3فیکٹریاں،5فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان سمیت مختلف شہروں میں چھاپے، 3فیکٹریاں،5فوڈ پوائنٹس سیل

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غلہ منڈی ملتان میں ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد مگسی کے زیرنگرانی چھاپہ مارا،دوران کارروائی مرچ مصالحہ جات میں دھان،لکٹری کے برادے کو کلر کرکے ملاوٹ کرنے اور ناقابل سرا غ خام مال کی موجودگی پر 3فیکٹریز اور اس کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

علاوہ متعدد اضلاع میں چیکنگ کرتے ہوئے5فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیمز نے غلہ منڈی ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے علی مصالحہ جات گرائنڈنگ یونٹ،مقصود احمد گرائنڈنگ یونٹ کومصالحہ جات میں دھان،لکڑی کے برادے کی ملاوٹ کرنے،ٹیکسٹائل کلر کے استعمال،موقع پر کیے ٹیسٹ فیل ہونے،بغیر لائسنس کام کرنے،حشرات کی روک تھام کی عدم موجودگی،مصالحہ جات کو زمین پر سٹور کرنے،زنگ آلود مشینری،لیبلنگ نہ کرنے اور ناقص صفائی پر مصالحہ جات فیکٹریز کو سربمہر کیا اور 600کلو گرام ملاوٹی مصالحے برآمد کیے۔اسی طرح این ایل سی بائی پاس طلبینہ فوڈ کو ایکسپائرڈ سٹاکس کی موجودگی،ناقابل سراغ خام مال کی موجودگی، زمین پر پراسیسنگ کرنے،اشیا ء کی تجزیہ رپورٹ نہ کرنے،صفائی کی ابتر صورتحال پر فوڈ پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا اور دوران کارروائی 300کلو ایکسپائرڈ سٹاک،300کلو گرام خام مال،200کلو گرام فائنل پروڈکٹس برآمد کی گئی۔ اسی طرح وہاڑی میں واقع چاند سوئیٹس کو پراسیسنگ ایریا میں چوہوں،چھپکلیوں کی گندگی ہونے،زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال پر سوئیٹس یونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح بہاولپور میں واقع محمد سلیم کریانہ سٹور،بہاولنگر میں واقع انس کریانہ سٹور،ڈی جی خان میں واقع حبیب سپر سٹور کو سابقہ طور پر دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے،لائسنس ہونے،ایکسپائرڈ خوراک،ملاوٹی کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر سربمہر کیاجبکہ لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے آصف امام بخش سالٹ ڈیلر کو بغیر لیبلنگ سالٹ،کھلے مصالحے فروخت کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے،گندے فرش،حشرات کی روک کے نامناسب انتظامات ہونے اور ناقص صفائی پر سالٹ ڈیلر کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 46,000،بہاولپور ڈویژن میں 17,000 روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں متعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر62,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ملاوٹی مصالحہ جات،رینسڈآئل اورمضرصحت خوراک کوموقع پر تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر