کالے یرقان کاحملہ، 3افراد جاں بحق

کالے یرقان کاحملہ، 3افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 70 سالہ شریفاں بی بی‘ سنجر پور کا 45 سالہ محمد شریف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

اور اوباڑو کا رہائشی 56 سالہ گل حسن کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ 3 متاثرین رکن پور کی رہائشی 28 سالہ شاہینہ بی بی‘ ٹبی لاڑاں کا 75 سالہ محمد علی اور میانوالی قریشیاں کا رہائشی 30 سالہ باقر حسین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر