وہاڑی: نان سٹاپ وارداتیں، پولیس رویہ کیخلاف وکلاء کااحتجاج، نعرے بازی

وہاڑی: نان سٹاپ وارداتیں، پولیس رویہ کیخلاف وکلاء کااحتجاج، نعرے بازی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ضلع وہاڑی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں،ڈسٹرکٹ بار کے ممبر عمران حیدری ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج اور پولیس کے ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیااور سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی احتجاج میں جنرل سیکرٹری بارمیاں فیصل احسان ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی جنرل سیکرٹری بارنے ضلع کچہری میں سیکورٹی پرتعینات تمام پولیس اہلکاروں کوکچہری سے باہر نکال دیا۔احتجاجی وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری میاں فیصل احسان ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ ڈکیتی اورقتل جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ ہوچکاہے جبکہ پولیس افسران نے مبینہ طور پر رشوت کا بازار گرم کررکھاہے اور وکلاء کے خلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر

مزید : ملتان صفحہ آخر