حادثہ، ٹریفک وارڈن 17روز بعد نشتر میں جاں بحق، وہاڑی میں سپرد خاک
ملتان(نیوز رپورٹر)دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ کا نشانہ بننے والا ٹریفک وارڈن عامر رسول 17 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا جسکی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کر دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
عامر رسول ملتان ٹریفک پولیس میں بطور ٹریفک وارڈن خدمات سر انجام دے رہا تھا۔29 فروری کو ملتان میں پی ایس ایل میچ کی ڈیوٹی پر سٹیڈیم کے باہر موجود تھا کہ ایک بس سے اسکی ٹکر ہوئی جس سے یہ شدید زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈ ن کی ملتان پولیس کی ہی ایک بس سے ٹکر ہو ئی تھی جسے شدید زخمی حالت میں نشتر منتقل کیا گیا تھا۔عامر رسول گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملا۔عامر رسول کو ان کے آبائی علاقہ وہاڑی میں سپرد خاک کر دیا ہے نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت ٹریفک وارڈنز کی بڑی تعداد اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔