ایم کیو ایم پھر مہاجر کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہی ہے، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پھر مہاجر کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہی ہے، مصطفی کمال

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلنے نہیں دیں گے، ریاست مدینہ کے دعوے دار کرونا وائرس کی کٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں، سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم نے کچھ روز پہلے دوبارہ مہاجرکارڈ کھیلنے کی کوشش کی ہے، ایم کیو ایم نے جن مسائل پر آواز بلند کی ہے پی ایس پی اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ کرونا وائرس پر منافع خوروں نے ماسک اور سینیٹایزر خرید لئے انہیں شرم آنا چاہئے۔ حکومت مہنگی اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔رضویہ واقعہ ہوگیا لوگ اب دربدر ہیں، ایس بی سی اے افسر ذمہ دار ہیں ان کو پکڑا جائے۔

مصطفی کمال

مزید : ملتان صفحہ آخر