میٹروبس منصوبہ میں مبینہ کرپشن، مقدمہ کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

میٹروبس منصوبہ میں مبینہ کرپشن، مقدمہ کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

  



ملتان (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کرنے کے مقدمہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کردی گئی ہے۔ ملزم سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان صدوزئی سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواستوں پر بحث کے لئے سماعت ملتوی کی گئی ہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزمان نے میٹرو بس منصوبہ کے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی تھی جس میں سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے اور دیگر سرکاری افسران سمیت 25 ملزمان شامل ہیں۔ جن میں نذیر احمد چغتائی، خالد پرویز، شاہد نجم امانت علی،منعم سعید، ریاض حسین، منظور احمد، جاوید اقبال، رانا وسیم، فرخ حسن پاشا، فرحان حیدر،محمد سعید،عامر علی وسان، حافظ ساجد رفیق قریشی،محمد مسعود خان، سیف اللّٰہ آبرو، محمد خان، سلیمان خان، ظہیر خان، محمد عبدالقادر، محمد زاہد ندیم، سید مسعود حسین، عامر لطیف اور شاہد سلیم شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا اور 5 نومبر 2019 کو فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے،ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے،ملزم سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے صابر سدوزئی سمیت دیگر ملزمان نے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ کچھ درخواستیں پر وکلاء نے بحث و جرح مکمل کرلی جبکہ کچھ پر ہونا باقی ہے اس لیے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر