برطانوی پارلیمنٹ کے 32ارکان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بحث کی حمایت

برطانوی پارلیمنٹ کے 32ارکان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) برطانوی پارلیمنٹ کے 32 ارکان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر ایوان میں بحث کے مطالبے کی حمایت کی ہے جس کے ذریعے برطانوی حکومت اور عالمی برادری نے ظالم بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کے لکھے ہوئے خط کے جواب میں اس کی حمایت کی ہے۔راجہ نجابت نے ایک ٹیم کے ہمراہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں موجود تمام ارکان سے بحث میں حصہ لینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بات کرنے کے لئے رابطہ کیا۔ پارلیمنٹ نے قرارداد کو منظورکرتے ہوئے بحث کے لئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ تین گھنٹے تک بحث میں حصہ لیں گے۔
برطانوی پارلیمنٹ