ڈیرہ:فریدآبادمیں چوروں کاگھر دھاوا مزاحمت کے د وران فائرنگ، دوافراد زخمی

ڈیرہ:فریدآبادمیں چوروں کاگھر دھاوا مزاحمت کے د وران فائرنگ، دوافراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ فرید آباد میں نامعلوم چور گھر میں گھس گئے۔ مزاحمت پر فائرنگ کردی ہے دوافراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ڈیرہ کی گنجان فرید آباد کالونی میں صبح چار بجے کے قریب چار نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھس آئے۔ اہلخانہ نے شور کی آواز سن کر انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی صبح سویرے ڈی پی او اختر فاروق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ڈی پی او اختر فاروق کی ایس ایچ او تھانہ سول لا ئن کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔مدعی کے مطابق ملزمان چوری کی غرض سے آئے اور ہمارے پکڑنے پر ہم پر فائرنگ کر دی جس سے آصف شہزاد اور متحسن حسن زخمی ہوگئے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
زخمی