بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کے دن گنے جاچکے،جسٹس (ر) وجیہ الدین

بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کے دن گنے جاچکے،جسٹس (ر) وجیہ الدین

  



کراچی (این این آئی) چیئرمین عام لوگ اتحاد جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، ڈیڑھ برس میں مہنگائی، بیروزگاری، تعلیم کا فقدان، ناقص طبی سہولیات، بجلی، پانی، گیس بحران اور ٹرانسپورٹ جیسے (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

سارے مسائل میں مزید اضافہ ہوا، موجودہ حکومت ٹیکس کی وصولیابی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، اگر عمران خان نے ملک و قوم کیساتھ بے اعتناعی اور زیادتی کا سلوک روا رکھا تو ان کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی۔

جسٹس (ر) وجیہ الدین

مزید : ملتان صفحہ آخر