سرکاری عازمین حج کا20مارچ سے شروع ہونیوالا تربیتی پروگرام منسوخ

سرکاری عازمین حج کا20مارچ سے شروع ہونیوالا تربیتی پروگرام منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے عازمین حج کی 20مارچ سے شروع ہونے والی ٹریننگ پروگرام بھی لٹک گئے۔نیا شیڈول 5اپریل کے بعد سے بنے گا۔رمضان المبارک سے 15دن پہلے حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کر نے کا بڑا چیلنج درپیش۔معلوم ہوا ہے وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین کی فہرستیں حاجی کیمپوں کو دے کر 20مارچ سے 20اپریل ٹریننگ کے پہلے مرحلے کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پنجاب میں 24مارچ سے ٹریننگ شیڈول فائنل کرکے ہال کی بکنگ بھی کروائی گئی تھی ٹریننگ کا سارا پروگرام التواء کا شکار ہوگیاہے 5اپریل سے 20اپریل 15دن میں پورے ملک کے عازمین کو ٹریننگ کروانی پڑے گی،جومشکل کام ہوگا۔
تربیت

مزید :

صفحہ آخر -رائے -