ڈیفنس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اینڈ فیملی فیسٹیول 5اپریل تک ملتوی

ڈیفنس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اینڈ فیملی فیسٹیول 5اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام 23مارچ سے ڈی ایچ اے میں شروع ہونیوالا ڈیفنس پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اینڈ فیملی فیسٹول 5اپریل تک ملتوی کر دیاگیا۔نئی تاریخ کا اعلان گورنمنٹ کے نئے احکامات کی روشنی میں ڈی ایچ اے سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا،چیئرمین سپورٹس کمیٹی ڈی ایچ اے رفاقت کیانی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کرونا وائرس کے حوالے سے ڈی ایچ اے کی طرف سے دیئے گئے قوائد پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ۔رفاقت کیانی نے عاطف اعجاز،ارشد نجمی،اور دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن 2020ء کا بڑا ایونٹ کرنے جارہا تھا۔جس کی تیاریاں مکمل تھیں ہم نے قاتح ٹیموں کے لیے لاکھوں روپے کے انعامات رکھے تھے شیڈول تبدیل کیا جار ہا ہے 5اپریل کے بعد نیا شیڈول دیں گے۔
ڈیفنس پریمیئر لیگ

مزید :

صفحہ آخر -رائے -